افغان شہر جلال آباد میں محکمہ تعلیم کی عمارت پر حملہ، 10 افراد جاں بحق ،ْدس زخمی

حملہ آوروں نے عمارت کے اندر متعدد ملازمین کو یرغمال بنالیا ،ْترجمان گور نر صوبہ ننگر ہار

بدھ جولائی 17:04

جلال آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) افغانستان کے شہر جلال آباد میں محکمہ تعلیم کی عمارت پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور10 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کے مطابق حملہ آوروں نے جلال آباد کے علاقے پولیس ڈسٹرکٹ 3 میں موجود محکمہ تعلیم کی عمارت پر دھاوا بولا جبکہ عمارت کے نزدیک دو دھماکے بھی سنے گئے۔

صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان آیت اللہ خوگیانی کے مطابق حملہ آوروں نے عمارت کے اندر متعدد ملازمین کو یرغمال بنالیا۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد 3 تھی، جن میں سے 2 نے اپنی خودکش جیکٹس پھاڑ لیں جبکہ تیسرے کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا ،ْابھی تک کسی دہشت گرد گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔واضح رہے کہ جلال آباد میں دو ہفتوں کے دوران یہ تیسرا بڑا حملہ ہے ،ْاس سے قبل یکم جولائی کو جلال آباد میں ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ منگل کو بھی شہر میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے، جس کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

Your Thoughts and Comments