سعودی فورسز نے یمنی حوثی باغیوں کا جازان کی جانب داغا بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا

بدھ جولائی 17:06

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) سعودی فورسز نے جازان کی جانب داغے گئے حوثیوں کے بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے گزشتہ روز یمن سے حوثی باغیوں کے جنوب مغربی شہر جازان کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

حوثیوں کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی نے قبل ازیں یہ اطلاع دی تھی کہ بدر ۔1 میزائل سے جازان اکنامک سٹی کو ہدف بنایا گیا تھا ۔۔یمن کے دارالحکومت صنعاء اور بعض دوسرے شہروں پرقابض باغیوں نے حالیہ مہینوں کے دوران میں سعودی شہروں کی جانب بیسیوں میزائل داغے ہیں۔ان میں سے بیشتر کو سعودی عرب کی دفاعی فورسز نے فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :