سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق کی یکہ توت بم دھماکے کی شدید مذمت

دھماکے نتیجے میں شہید ہونے والے سیاسی کارکنوں ، عام شہریوں اور خاص طور پر ہارون بلور کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 11 جولائی 2018 17:06

سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق کی یکہ توت بم دھماکے کی شدید ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق نے یکہ توت بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی تخریبی کارروائیوں کے ذریعے افراتفری پھیلا کر انتخابات کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں تاہم پاکستانی قوم پر عزم ہے اور ملک دشمن قوتوں کو شکست ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے دھماکے نتیجے میں شہید ہونے والے سیاسی کارکنوں ، عام شہریوں اور خاص طور پر ہارون بلور شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ غم زدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :