الیکشن کمیشن نے پولنگ کا ریکارڈ محفوظ بنانے کیلئے خصوصی سٹرونگ رومز کی سکیورٹی کی ذمہ داری پولیس کو تفویض کردی

بدھ جولائی 17:08

الیکشن کمیشن نے پولنگ کا ریکارڈ محفوظ بنانے کیلئے خصوصی سٹرونگ رومز ..
فیصل آباد۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن ۱ٓف پاکستان نے 25 جولائی کو منعقد ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کے سلسلہ میں پولنگ کا ریکارڈ انتہائی محفوظ بنانے کیلئے فیصل آباد،،سرگودھا،راولپنڈی،،ملتان،،ساہیوال ،ڈیرہ غازیخان، لاہور ،گوجرانوالہ اوربہاولپور میں ڈویژنل سطح پر قائم کئے گئے خصوصی سٹرونگ رومز کی سکیورٹی کی ذمہ داری پنجاب پولیس کو تفویض کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں متعلقہ حکام پر واضح کیا گیا ہے کہ ڈویژنل سطح پر قائم سٹرونگ رومزکی دن رات 24 گھنٹے فول پروف سکیورٹی اس قدر موثر ہونی چاہئے کہ اس میں مداخلت کی کوئی کوشش بھی کامیاب نہ ہونے پائے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد،،سرگودھا،راولپنڈی،،ملتان،،ساہیوال ،ڈیرہ غازیخان، لاہور ،گوجرانوالہ اوربہاولپور میں قائم سٹرونگ رومز میں حساس نوعیت کاریکارڈ الیکشن سے قبل اور بعد میں بھی محفوظ بنانے کیلئے پولیس کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Your Thoughts and Comments