پنجاب یونیورسٹی میں خواتین کے انتخابات میں کردار پر سیمینار

بدھ 11 جولائی 2018 17:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام خواتین کے انتخابات میں کردار کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے معروف ماہر قانون جسٹس ریٹائرڈ ڈاکٹر ناصرہ جاوید اقبال نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان سٹڈی سنٹر کی انچارج ڈاکٹر رخسانہ افتخار، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ انتخابی عمل میں خواتین کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادار کرنا چاہئے اور اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں خواتین میں آگاہی پیدا کرنی چاہئے۔ اس موقع پر انہوں نے برصغیر میں خواتین کے سیاسی کردارپر تفصیلی روشنی ڈالی۔ سیمینار کے اختتام پر سوال جواب کے سیشن کا انعقاد کیا گیا۔