سینیٹر رحمان اے ملک کی عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ میں دھماکے کی شدید مذمت

خودکش دھماکے میں ہارون بلور کی شہادت پربلو ر خاندان کے اظہار تعزیت

بدھ 11 جولائی 2018 17:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی امور داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان اے ملک نے عوامی نیشنل پارٹی کے جلسہ میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ،خودکش دھماکے میں ہارون بلور سمیت 12فراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے ۔اپنے تعزیتی پیغام میں رحمان اے ملک نے بلو ر خاندان کے ساتھ گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہارون بلور اور ان کے والد بشیر بلور نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانون کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بشیر بلور کو قومی خدمات پر ستارہ شجاعت عطاء کیا جائے ۔ رحمان ملک نے خودکش حملے کا نو ٹس لیتے ہوئے کہا کہ کے پی کے نگران حکومت سینٹ کی داخلہ کمیٹی کو اس حوالے سے مفصل رپورٹ جمع کرائے ۔