نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بدھ 11 جولائی 2018 17:46

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ۔لائیرز فائونڈیشن فار جسٹس کی طرف سے قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کا قانون 18ویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے، اس کے باوجود ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو اس قانون کے تحت سزا دی گئی جو کہ ختم (مردہ)ہو چکا ہے، اس لئے نیب کے آرڈر کو کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10، مریم نواز کو 7اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔