نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا ملالہ ڈے کے موقع پر پیغام

بدھ 11 جولائی 2018 17:49

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا ملالہ ڈے کے موقع پر پیغام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے ملالہ ڈے کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی نے جہالت کے اندھیروں میں علم کی شمع روشن کی اور انتہا پسندوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ ملالہ پاکستانی طالبات کے لیے ایک مثال ہے اور ملالہ یوسف زئی کی فروغ تعلیم اور انتہاپسندی کے رجحانات کے خاتمے کیلئے جدوجہد لائق تحسین ہے۔انہوںنے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے کم عمری میں کامیابیوں کا سفر طے کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ملالہ یوسف زئی جرأت اور عزم کی علامت اور قوم کیلئے باعث فخر ہے۔ ملالہ یوسف زئی ایک جدید ، تحمل اور برداشت کے حامل پاکستان کا اصل چہرہ ہے۔