Live Updates

اے این پی کے رہنما ہارون بلور کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

ہاورن بلور کی نمازہ جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی شخصیات اور شہریوں نے شرکت کی، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 11 جولائی 2018 17:32

اے این پی کے رہنما ہارون بلور کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2018ء) : گزشتہ روز حملے میں شہید ہونے والے اے این پی رہنما ہارون بلور کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے این پی کے رہنما ہارون بلور ایک خود کش دھماکے کے نتیجے میں شہید ہو گئے تھے۔ہارون بلور کی نماز جنازہ پشاور میں وزیر باغ میں ادا کر دی گئی ہے۔نمازہ جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی شخصیات اور شہریوں نے شرکت کی ہے۔

جب کہ اے این پی کے رہنما اور کارکنان نے بھی جنازے میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ہاورن بلور کا جسد خاکی ان کے آبائی قبرستان پہنچا دیا گیا ہے۔ہاورن بلور کو اپنے والد کے پہلو میں پیر سید حسین شاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ یاد رہے ہارون بلور کی شہادت کے بعد  عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم بھی روک دی ہے۔

(جاری ہے)

یکہ توت خودکش حملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔خود کش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ واجد علی کی مدعی میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔سی سی پی او پشاور قاضی جمیل نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 7 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔واضح  رہے کہ گزشتہ رات پشاورکے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کے جلسے میں خوفناک خود کش بم دھماکہ ہوا۔ دھماکہ اسٹیج کے قریب ہوا ۔ دھماکے کے نتیجے میں اے این پی رہنما ہارون بلور سمیت 20 افرادشہید جبکہ 62 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات