سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا تحریری حکم جاری کردیا

بدھ جولائی 18:01

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا تحریری حکم جاری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا تحریری حکم جاری کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیر داخلہ اسحاق ڈار کو عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ سابق وزیر خزانہ اور اٴْن کے اہل خانہ کی غیر موجودگی کے باعث عدالتی حکم نامے کو لاہور میں اسحاق ڈار کی مستقل رہائش گاہ پر چسپاں کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم نامے میں اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور سیکرٹری داخلہ سے اسحاق ڈار کی برطانیہ سے واپسی کے لیے ممکنہ اقدامات جیسے پاسپورٹ کی منسوخی اور انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کیلئے رائے طلب کی ہے۔

دریں اثناء سپریم کورٹ رجسٹر ار آفس نے عدالتی حکم پر عطاء الحق قاسمی تقرری کیس میں اسحا ق ڈار، سیکرٹری خزانہ اوردیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرد یئے ہیں جس میں فریقین کو 12 جولائی کو ہونے والی آئندہ سماعت کیلئے عدالتی حکم کی من وعن تعمیل کرتے ہوئے عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اور نو منتخب سینیٹر اسحاق ڈار علاج کے غرض سے برطانیہ میں مقیم ہیں جس کے باعث سینیٹ الیکشن میں امیدوار ہونے کے باوجود پاکستان نہیں آسکے تھے۔

Your Thoughts and Comments