وزارت داخلہ نے نوازشریف کے بیٹوں کے ریڈ وارنٹ کیلئے نیب کی درخواست نامکمل قرار دے دی

بدھ 11 جولائی 2018 18:01

وزارت داخلہ نے نوازشریف کے بیٹوں کے ریڈ وارنٹ کیلئے نیب کی درخواست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) وزارت داخلہ نے نوازشریف کے بیٹوں کے ریڈ وارنٹ کے لیے نیب کی درخواست نامکمل قرار دے دی۔

(جاری ہے)

نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن نواز کی انٹر پول کے ذریعے گرفتاری کیلئے نیب نے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی تاہم وزارت داخلہ نے نیب کی ریڈ وارنٹ کی درخواست کو نامکمل قرار دے دیاجس کے بعد وزارت داخلہ نے کوائف مکمل ہونے تک انٹرپول سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 ، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔