عدالتی ملازمین، وکلا کا 2 یوم کی تنخوا ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان

بدھ جولائی 18:01

عدالتی ملازمین، وکلا کا 2 یوم کی تنخوا ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے ملازمین نے اپنی 2 یوم کی تنخوا دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم ’ڈیم فنڈ‘ میں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے 16 اور اس سے زائد گریڈ کے ملازمین نے اپنی 2 یوم کی تنخوا چیف جسٹس کی ہدایت پر قائم ہونے والے ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا۔۔سپریم کورٹ کے ملازمین کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے گریڈ 2 سے 15 تک کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دیں گے۔

Your Thoughts and Comments