چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پشاور دھماکہ کی رپورٹ طلب کرلی

بدھ 11 جولائی 2018 18:07

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پشاور دھماکہ کی رپورٹ طلب کرلی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پشاور میں خودکش دھماکہ کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ اس سلسلے میں جمعرات کو ایوان کو آگاہ کریں۔ اس کے علاوہ انہوں نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو بھی ہدایت کی کہ وہ ایوان کو انتخابی مہم کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی بتائیں کہ کس طرح کے انتظامات کئے گئے ہیں۔