اے این پی کے رہنما ہارون بلور کی شہادت پورے ملک کا نقصان ہے،

روشن خیال سیاست اور کھلے انداز میں بات کرنا ہر کسی کا حق ہے، سیاسی کارکنوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی شہادتوں اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ریاست آزادانہ، منصفانہ اور شفاف الیکشن کو یقینی بنانے اور مساوی مواقع دینے کی ذمہ دار ہے،الیکشن کو محفوظ بنانا سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہئے قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان کا سینیٹ میں اظہار خیال

بدھ 11 جولائی 2018 18:07

اے این پی کے رہنما ہارون بلور کی شہادت پورے ملک کا نقصان ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اے این پی کے رہنما ہارون بلور کی شہادت پورے ملک کا نقصان ہے۔ الیکشن کو محفوظ بنانا سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔ بدھ کو ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پشاور واقعہ کے بعد پورے ملک اور ایوان میں تشویش کی لہر ہے۔

ہارون بلور کی شہادت پورے ملک کا نقصان ہے۔ روشن خیال سیاست اور کھلے انداز میں بات کرنا ہر کسی کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی شہادتوں اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاستدانوں کو خطرات ہیں تو پھر ان سے سیکورٹی کیوں واپس لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن کے دوران کوئی سیکورٹی اور مساوی ماحول نظر نہیں آ رہا، اُچ شریف میں بلاول بھٹو زرداری کا قافلہ روکا گیا جس کے بعد پشاور کا واقعہ ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریاست آزادانہ، منصفانہ اور شفاف الیکشن کو یقینی بنانے اور مساوی مواقع دینے کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کو محفوظ بنانا سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔ سیاستدانوں کی سیکورٹی بحال کی جائے۔ آرمی پبلک سکول کے واقعہ کے بعد سے تیار کئے جانے والے نیشنل ایکشن پلان پر کب عمل ہوگا۔