چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا انتخابات کے دوران سیکورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی بنانے کا اعلان

بدھ جولائی 18:07

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا انتخابات کے دوران سیکورٹی سے متعلق امور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انتخابات کے دوران سیکورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ یہ کمیٹی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سیکورٹی اور دیگر امور کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کرے گی۔ وزارت داخلہ اور نیکٹا قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اور سینیٹ سیکریٹریٹ کو سیکورٹی خدشات اور ان سے نمٹنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے باقاعدگی سے آگاہ کریں گے۔

Your Thoughts and Comments