موجودہ صورتحال میں الیکشن کو ہی نہیں ریاست کو بھی خطرات ہیں،دہشت گردی پر قابو پانا مشترکہ ذمہ داری ہے

سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کا ایوان بالا میں اظہارخیال

بدھ 11 جولائی 2018 18:07

موجودہ صورتحال میں الیکشن کو ہی نہیں ریاست کو بھی خطرات ہیں،دہشت گردی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں الیکشن کو ہی نہیں ریاست کو بھی خطرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں گرفتاریوں اور کارکنوں کو ہراساں کئے جانے سے اشتعال اور نفرت بڑھے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانا مشترکہ ذمہ داری ہے اور سب سے بڑھ کر یہ سیکورٹی کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتخابی عمل کو کسی خاص نتیجہ تک پہنچانے کا تاثر ملے تو یہ ریاست کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے سانحہ میں کسی کی غلطی اور قصور تو ہے۔