Live Updates

معروف صحافی ثناء بُچہ نے لائیو شو میں ن لیگی رہنما کے سامنے اہم انکشاف کر دیا

میں آپ کو بتا سکتی ہوں کہ ریحام خان شہباز شریف کے پے رول پر تھی،ثناء بچا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 11 جولائی 2018 17:53

معروف صحافی ثناء بُچہ نے لائیو شو میں ن لیگی رہنما  کے سامنے اہم انکشاف ..
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جولائی 2018ء) :معروف صحافی ثناء بُچہ نے لائیو شو میں ن لیگی رہنما مصدق ملک کے سامنے اہم انکشاف کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے چرچے ابھی بھی جاری ہیں۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان خود اپنی شادی اور تعلقات نہیں سنبھال سکتے اور پھر الزام ہم پر عائد کر دیتے ہیں۔

ہم تو عمران خان کی پہلی بیوی جمائما خان کی ابھی بھی عزت کرتے ہیں۔جس کے بعد پروگرام میں موجود صحافی و اینکر ثناء بچا کا کہنا تھا کہ میں یہ بات جانتی ہوں کہ ریحام خان کس کے پے رول پر تھیں۔تو مصدق ملک نے کہا کہ آپ نام بتائیں۔جس کے بعد ثناء بچا نے کہا کہ ریحام خان شہبا زشریف کے پے رول پر کام کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

جس کا جواب دیتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اس بات کی کئی بار تردید کر چکے ہیں۔

شہاز شریف صرف ایک بار ریحام خان سے ملے۔اور وہ بھی تب جب ریحام خان نے شہباز شریف کا انٹر ویو کیا تھا۔ دوسری طرف ریحام خان کی کتاب سے متعلق سوشل میڈیا پر کئی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ ریحام خان نے الیکشن سے قبل ہی کتاب لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر بات کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ کتاب کی لانچ سے متعلق تیاریاں کی جا رہی ہیں البتہ کتاب کی لانچنگ تقریب کی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی ، کوشش ہے کہ اپنی کتاب کوالیکشن سے قبل ہی منظر عام پر لے آؤں ۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر ریحام خان کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے ، اس تصویر کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ ریحام خان اپنی کتاب کے سرورق اور بیک پیج سے متعلق فیصلہ کر رہی ہیں۔ تصویر میں ریحام خان کے بیٹے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو اپنی والدہ کی مختلف تصاویر تھامے ہوئے ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات