محکمہ ایکسائز نے بڑے پیمانہ پر نمبر پلیٹوں کو ضائع کرنے کا فیصلہ کر لیا

نمبرپلیٹس گزشتہ کئی برسوں سے لاہور کے دفاتر میں پڑی ہیں، بارہا یاد دہانی پر بھی صارفین نے پلیٹس وصول نہیں کیں

بدھ 11 جولائی 2018 18:49

محکمہ ایکسائز نے بڑے پیمانہ پر نمبر پلیٹوں کو ضائع کرنے کا فیصلہ کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) محکمہ ایکسائز نے بڑے پیمانہ پر نمبر پلیٹوں کو ضائع کرنے کا فیصلہ کر لیا ، نمبرپلیٹس گزشتہ کئی برسوں سے لاہور کے دفاتر میں پڑی ہیں، بارہا یاد دہانی پر بھی صارفین نے پلیٹس وصول نہیں کیں۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز نے اڑھائی لاکھ سے زائد نمبر پلیٹس ضائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جوکہ گزشتہ کئی برسوں سے لاہور کے دفاتر کی چھت پر پڑی خراب ہونا شروع ہوگئیں ہیں۔ ادارے کے مطابق صارفین کو بار بارآگاہ کرنے کے باوجود نمبر پلیٹس وصول نہیں کی گئیں۔کریک ڈان کے دوران بھی شہریوں کو اصلی نمبر پلیٹس لینے کی آگاہی دی گئی۔ جس کے باوجود بھی شہریوں نے نمبر پلیٹس وصول نہ کیں۔ ادارے کے مطابق غلط استعمال سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹس کو ضائع کردیا جائیگا۔محکمہ ایکسائز نمبرپلیٹس کی وصولی کیلئے آخری اشتہار دے گی۔ ذرائع کے مطابق آخری اشتہار کے بعد وصول نہ کی جانیوالی نمبرپلیٹس کو فوری ضائع کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :