الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشن پر فوجی جوانوں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دینے کی خبریں غلط اور بے بنیاد قرار دے دیں

muhammad ali محمد علی بدھ جولائی 18:34

الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشن پر فوجی جوانوں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹیشن پر فوجی جوانوں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دینے کی خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ وضاحت میں پولنگ سٹیشن پر فوجی جوانوں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دینے کی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انچارج آفیسر جس کے کنٹرول میں تین سے چار پولنگ سٹیشن ہوں گے، صرف اسے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔ میڈیا پر چلنے والی یہ خبر کہ پولنگ سٹیشن پر موجود فوجی جوانوں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیئے گئے ہیں، یہ قطعی طور پر غلط اور الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے برعکس ہے۔