نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے بلوچستان کے نگران وزیر صحت فیض محمد کاکڑ کی ملاقات

پاکستان ہم سب کا پیارا وطن ہے ، اس کی تعمیر و ترقی میں ہر ایک نے اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے،حسن عسکری ہم اپنے بلوچ بھائیوں کیساتھ جس حد تک ممکن ہو سکا، تعاون کرتے رہیں گے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

بدھ جولائی 19:02

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے بلوچستان کے نگران وزیر صحت ..
لاہور۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے بلوچستان کے نگران صوبائی وزیر صحت فیض محمد کاکڑ نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم سب کا پیارا وطن ہے اور اس کی تعمیر و ترقی میں ہر ایک نے اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے، انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی ہم آہنگی کا پائیدار بنیادوں پر فروغ وقت کی ضرورت ہے، صوبوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے سے پاکستان مزید مضبوط ہوگا، ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے ہمارے بھائی ہیں، ہم اپنے بلوچ بھائیوں کے ساتھ جس حد تک ممکن ہو سکا، تعاون کرتے رہیں گے،سپیشل سیکرٹری صحت، حکومت بلوچستان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Your Thoughts and Comments