وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور آزاد جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے زیر تربیت 55 پروبیشنری افسران کے بیچ کی ملاقات

بدھ 11 جولائی 2018 19:02

وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور آزاد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور آزاد جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس کے سول سروسز اکیڈمی لاہور میں زیر تربیت 55 پروبیشنری افسران کے ایک بیچ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے افسران کو سول سروس میں شمولیت پر مبارکباد دی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ ملازمت کے دوران اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں، افسران فیئر پلے کے اصول پر کاربند رہتے ہوئے قوم، افراد اور اپنے منصب سے انصاف کر سکیں گے۔ بعد ازاں وزیراعظم نے نوجوان افسران کی جانب سے قومی اہمیت کے امور پر کئے گئے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔