پیرآباد پولیس کی جانب سے محنت کشوں کی مبینہ طور پر منشیات کے مقدمہ میں گرفتار ی،آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا

بدھ 11 جولائی 2018 20:11

پیرآباد پولیس کی جانب سے محنت کشوں کی مبینہ طور پر منشیات کے مقدمہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے تھانہ پیرآباد پولیس کی جانب سے محنت کشوں کو مبینہ طور پر منشیات کے مقدمہ میں گرفتار کرنیکے حوالے سے بعض اخبارات میں شائع ہونیوالی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے جامع انکوائری رپورٹ جبکہ ایس ایس پی ویسٹ سے خبر کے مندرجات پر تفصیلی وضاحت فی الفور طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے کہا کہ قانون پسند شہریوں کو ہراساں کرنا اور پولیس کا اختیارات سے تجاوز کسی بھی صورت ناقابل برداشت ہے۔بصورت دیگر مرتکب پائے گئے افسران اور جوانوں کو نا صرف محکمانہ بلکہ قانونی کاروائی کا بھی سامنا کرنا پڑیگا۔#

متعلقہ عنوان :