نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت پر صوبائی وزراء ظفر اقبال بنگش، انوارالحق، اسد اللہ چمکنی، فضل الہٰی اور محمد رشید خان خودکش دھماکہ میں شہید ہونیوالے سیاسی رہنما ء ہارون بلور کی رہائشگاہ پرآمد، متاثرہ خاندان سے اظہار تعز یت

بدھ 11 جولائی 2018 20:11

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت پر صوبائی وزراء ظفر اقبال بنگش، ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان کی ہدایت پر نگران صوبائی وزراء ظفر اقبال بنگش، انوارالحق، اسد اللہ چمکنی، فضل الہی اور محمد رشید خان خودکش دھماکہ میں شہید ہونیوالے سیاسی رہنما ء ہارون بلور کی رہائشگاہ پر گئے اور متاثرہ خاندان کے ساتھ اس بڑے افسوس ناک واقعہ پر اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے ہارون بلور کی شہادت پر تعزیت کی اور اللہ تعالی سے دعا کی وہ لواحقین کو یہ بہت بڑا صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق دے،صوبائی وزراء نے دھماکہ کے دیگر شہداء کے لواحقین سے بھی اس افسوس ناک پر اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دھماکہ کے زخمیوں کی جلد صحت یا بی کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :