الیکشن کے انعقاد کے بارے میں شکوک و شبہات غیرضروری اوربے بنیاد ہے ‘ڈاکٹر حسن عسکری
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سب کو کردارادا کرنا ہے، خدشات کے پیش نظرممکنہ حد تک بہترین حفاظتی اقدامات کررہے ہیں الیکشن سے متعلقہ اموراوردیگر معاملات سیاسی جماعتوں کی مشاورت اورافہام وتفہیم سے طے کریںگے‘نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل سرمد علی کی قیادت میں وفدکی ملاقات،سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی ، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا،بم دھماکے کی شدید مذمت
بدھ 11 جولائی 2018 20:43
(جاری ہے)
ضلعی انتظامیہ مقامی سطح پر الیکشن امور اورانتظامات کے بارے میں ذمہ دار ہیں۔ نگران حکومت اپنے عمل سے غیر جانبداری ثابت کرے گی۔
ڈاکٹرحسن عسکری نے کہا کہ نگران حکومت انتخابات کے دوران امن و امان کے قیام کویقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں ۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سب کو مل جل کر اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔عوام کو الیکشن میں پرامن ماحول اورسیاسی جماعتوں کو مساوی مواقع فراہم کریںگے۔انہوںنے کہا کہ نگران حکومت قطعاًغیر سیاسی اورغیر جانبدار ہے اوررہے گی،محدود مینڈ یٹ اورمدت میں الیکشن کمیشن کے فریم ورک میں کام کررہے ہیں ۔میڈیاالیکشن کے دوران عوام میں شعور آگاہی کا قومی فریضہ نبھائے۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ اخبارات کے مسائل سے بے خبر نہیں،میڈیا ورکروں سے ہمدردی رکھتے ہیں ۔اشتہارات کی تقسیم میں میرٹ اورشفافیت کو ملحوظ خاطررکھاجائے گا۔اشتہارات کی واجب الا دارقوم کی ادائیگی جلد ممکن بنائیںگے۔ سیکرٹری اے پی این ایس سرمد علی نے کہا کہ پنجاب کا محکمہ تعلقات عامہ سب سے زیادہ منظم اوربہتر ادارہ ہے ۔ پنجاب کو پہلی خاتون ڈی جی پی آرکے تقرر کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ملاقات میںآل پاکستان نیوز پیپر ز سوسائٹی کے عہدیداروں اورپنجاب کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات احمد وقاص ریاض،سیکرٹری اطلاعات بلال احمد بٹ،ڈی جی پی آرنبیلہ غضنفر اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.