نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا وزیراعلیٰ شکایت سیل کا دورہ،
سائلین کے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دئیے عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کا بنیادی فرض،شکایت سیل میں آنیوالی درخواست پر رپورٹ کے بعد جلد کارروائی عمل میں لائی جائیگی وزیراعلیٰ شکایت سیل میں درج کرائی جانے والی شکایات پر فوری ایکشن ہوگا،ڈاکٹر حسن عسکری ہم آنیوالی حکومت کے لئے ایک مثال قائم کرنا چاہتے ہیں،منتخب حکومت جب آئے گی تو ہم ان کیلئے کچھ تجاویز چھوڑ کر جائیںگے نگران سیٹ اپ مکمل طورپر غیر جانبدار ہے ،اگرکسی کو پنجاب حکومت سے شکایت ہے تو اسے دور کرنے کیلئے پوری کوشش کریںگے
بدھ 11 جولائی 2018 20:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔
نگران وزیراعلیٰ نے شکایت سیل میں کام کرنے والے عملے سے بھی ملاقات کی۔صوبائی وزراء ضیاء حیدر رضوی، احمد وقاص ریاض اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کا بنیادی فرض ہے،شکایت سیل میں آنیوالی ہر درخواست پر محکمانہ رپورٹ کے بعد جلد ازجلد کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔محکمہ ریونیو ،پولیس اوردیگر محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کیلئے شکایات سیل میں متعلقہ محکموں کے نمائندے موجود ہوںگے۔ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ عوام شکایات کیلئے آن لائن،بذریعہ ڈاک،ای میل یا براہ راست درخواست دے سکتے ہیں،عوام کی طرف سے آنیوالی درخواست پر محکمانہ کارروائی یقینی بنائی جائے گی،شکایت سیل کو عوام کی ضرورت کے پیش نظر ازسرنو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اورہم اپنی محدود مدت میں شکایت سیل کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر بھر پور توجہ دیں گے۔انہوںنے کہا کہ ہماری حکومت جس حد تک ممکن ہے عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کررہی ہے اور اس شکایت سیل کو دوبارہ فعال بنانا بھی اسی مقصد کے پیش نظر کیاگیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ہر حکومت کی ذمہ داری ہے ۔شکایت سیل کے فعال ہونے سے لوگوں کے مسائل بہتر انداز سے حل ہوںگے اورمعاملات درست ہوسکیںگے۔انہوںنے کہاکہ اس سیل میں درج کرائی جانے والی شکایات پر فوری ایکشن ہوگا ،تاہم یہ ایکشن شکایت کے حوالے سے آنے والی رپورٹ کی روشنی میں لیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ زیادہ تر شکایات کا تعلق پولیس سے ہوتا ہے یا مالی امداد کی درخواستیں آتی ہیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کے یہ مسائل تسلی بخش انداز میں حل ہوںاوراسی لئے شکایت سیل فعال کیا گیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ شکایات کے ازالے کیلئے تیزی سے کارروائی ہوگی تاکہ سائلین کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ شکایت کو کم سے کم وقت میں نمٹایا جائے اورغیر ضروری تاخیر نہ ہو۔ہم آنے والی حکومت کے لئے ایک مثال قائم کرنا چاہتے ہیں ۔منتخب حکومت جب آئے گی تو ہم ان کیلئے کچھ تجاویز چھوڑ کر جائیںگے جس سے عوام کے روزمرہ معاملات میں بہتری لائی جاسکے اورانہیں ریلیف مہیا کیا جاسکے۔انہوںنے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنا اور عوام کی بہتری کیلئے کام کرنا حکومت کا کام ہے ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ نگران سیٹ اپ مکمل طورپر غیر جانبدار ہے اوراگرکسی کو پنجاب حکومت سے کوئی شکایت ہے تو وہ ہمیں بتائیں ہم اس شکایت کو دور کرنے کیلئے پوری کوشش کریںگے تاہم بہت سے معاملات کا تعلق وفاقی حکومت اورالیکشن کمیشن سے ہے۔جو شکایت پنجاب حکومت کے بارے میں ہوگی اس کافوری نوٹس لیا جائے گااورہم اس کے ازالے کیلئے کام کریںگے۔بلاول بھٹو کے قافلے کو روکے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اوچ شریف میں پیش آنے و الا معاملہ حل ہوچکا ہے اورمیرا خیال ہے کہ یہ سب کچھ قافلے کا روٹ بدلنے سے ہوااوراس سے ایشو پیدا ہوا،جسے بروقت حل کیا گیا۔ایک اورسوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ سرکردہ رہنماؤں اورامیدواروں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اوراس ضمن میں متعلقہ اداروں اورمحکموں کو ہدایات جاری کیں جاچکی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.