ہارون بلور پر حملہ پرامن سیاسی قوتوں پر حملہ ہے،نیئر حسین بخاری

بدھ 11 جولائی 2018 21:19

ہارون بلور پر حملہ پرامن سیاسی قوتوں پر حملہ ہے،نیئر حسین بخاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے ہارون بلور پر دہشتگردانہ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیدوار صوبائی اسمبلی کی حملہ میں شہادت سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا کہ تمام جماعتوں کو بلا امتیاز سیاسی سرگرمیوں کے لئے مساوی مواقع ملنے چاہئیں، نگران حکومت اور الیکشن کمیشن اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے ہم نے بہت قربانیاں دیں، ہارون بلور پر حملہ پرامن سیاسی قوتوں پر حملہ ہے، بلور خاندان کی سیاسی و جمہوری جدوجہد تاریخی ہے، شہری دہشتگردوں کے خلاف متحد ہوں، ہم بلور خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔