Live Updates

آصف زرداری کے خلاف کردار کشی کی مہم پرانا حربہ ہے، سعید غنی

بدھ 11 جولائی 2018 21:19

آصف زرداری کے خلاف کردار کشی کی مہم پرانا حربہ ہے، سعید غنی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ہمارے قائدین پر ڈیڑھ کروڑ روپے کا الزام لگا کر پراپیگنڈا 30 ارب کا کیا جا رہا ہے۔ آصف زرداری کے خلاف کردار کشی کی مہم پرانا حربہ ہے۔ ہم نے پہلے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اب بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی مقبولیت سے مخالفین کی گھبراہٹ صاف نظر آ رہی ہے، میڈیا ٹرائل سے پیپلز پارٹی کا راستہ روکنے کی مہم ناکام ہوگی۔

سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی کے آس پاس جو لوگ جمع ہیں، ان کا سیاست میں نہ پہلے کوئی کردار تھا اور نہ اب وہ ملک اور قوم کے لئے کوئی مثبت سوچ کا اظہار کر سکیں گے، لوٹوں کو اکٹھا کر کے جمہوریت کے دعوے کرنے سے قول و فعل کا تضاد عوام پر واضح ہو جاتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات