ہارون بلور کی شہادت انتہائی درد ناک ہے، آصف علی زرداری

بدھ 11 جولائی 2018 21:19

ہارون بلور کی شہادت انتہائی درد ناک ہے، آصف علی زرداری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہارون بلور کی شہادت انتہائی درد ناک ہے، ہارون بلور کی شہادت پر غمزدہ ہوں۔

(جاری ہے)

بدھ کو آصف زرداری نے بلور خاندان سے اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی آپ کے غم میں شریک ہے۔ انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی شہادت پر سخت صدمے کا اظہار بھی کیا۔