عام انتخابات 2018 ملتوی کر دیے جانے کی قیاس آرائیوں کو تقویت ملنے لگی

عام انتخابات ملتوی کرنے کے لیے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت، درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 11 جولائی 2018 19:26

عام انتخابات 2018 ملتوی کر دیے جانے کی قیاس آرائیوں کو تقویت ملنے لگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) عام انتخابات 2018 ملتوی کر دیے جانے کی قیاس آرائیوں کو تقویت ملنے لگی، عام انتخابات ملتوی کرنے کے لیے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت، درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے، عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 2018 کے عام انتخابات ملتوی کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی، درخواست شہری لیفٹیننٹ کرنل (ر )عبدالقادر نے دائر کی اور درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔

عدالت نے لیفٹیننٹ کرنل (ر )عبدالقادر کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق عام انتخابات میں امیدواروں کی سکروٹنی کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے گئے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کی جائیں کہ ہر ضلعے میں سکروٹنی بورڈ تشکیل دیا جائے۔ سکروٹنی بورڈ یقینی بنائے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والا امیدوار آئین کے آرٹیکل 62 پر پورا اترتا ہو۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔