سوات ایکسپریس وے کیلئے اراضی فراہم کرنیوالے مالکان کو نصف سے زیادہ معاوضہ ادا کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ

بدھ 11 جولائی 2018 21:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہد محمود نے کہا ہے کہ سوات ایکسپریس وے کے لئے اراضی فراہم کرنیوالے مالکا ن کو نصف سے زیادہ معاوضہ ادا کیا جائیگا،اراضی مالکان کیلئے نصف سے زیادہ رقم انہیں فراہم ہوچکی ہے جو مکمل ہو کر مالکان کو فوری ادا کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ادائیگی کیلئے ایکسپریس وے اور انٹرچینج مالکان کو الگ کردیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں مالکان اراضی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد نے سابق صوبائی وزیر شاہ راز خان کی قیادت میں ڈی سی ملاکنڈ سے ملاقات کرکے معاوضہ کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

وفد میں اراضی مالکان کے علاوہ سابق ایم پی اے محمد شعیب خان، حاجی احمد زادہ اور کابل سید بھی شامل تھے ۔ ڈی سی ملاکنڈ نے کہا کہ انہیں مالکان اراضی کی مشکلات کا احساس ہے اس وجہ سے انہوں نے ازخود اس حوالے بہت کام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :