6 ماہ بعد مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور عوامی نیشنل پارٹی ایک کنٹینر پر کھڑی ہونگی، مخدوم جاوید ہاشمی

دھماکہ کرنیوالے ہمارے اور جمہوریت کے دشمن ہیں، طوفان سے پہلے چھوٹی موٹی آندھیاں آرہی ہیں، میڈیا سے بات چیت

بدھ جولائی 21:34

6 ماہ بعد مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور عوامی نیشنل پارٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ 6 ماہ بعد مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور عوامی نیشنل پارٹی ایک کنٹینر پر کھڑی ہونگی، دھماکہ کرنیوالے ہمارے اور جمہوریت کے دشمن ہیں، طوفان سے پہلے چھوٹی موٹی آندھیاں آرہی ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے اجتماع میں دھماکہ افسوسناک واقعہ ہے۔

اے این پی کو میدان خالی کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہ طوفان سے پہلے چھوٹی موٹی آندھیاں آرہی ہیں، دھماکہ کرنیوالے ہمارے اور جمہوریت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 ماہ بعد مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور عوامی نیشنل پارٹی ایک کنٹینر پر کھڑی ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ آنیوالے دو ہفتے قوم کی تقدیر کیلئے بہت اہم ہیں، انتخابات ہمیشہ پاکستان کے وجود کیلئے تقویت کا باعث بنتے ہیں۔

Your Thoughts and Comments