Live Updates

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بینرز اتارنے پر ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کرا دی

بدھ 11 جولائی 2018 21:34

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بینرز اتارنے پر ڈپٹی کمشنر کو درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بینرز اتارنے پر ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے بینر اتارنے کے حوالے سے دائر درخواست میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انتخابی مہم میں ہم جو بھی بینر لگاتے ہیں وہ اتار لئے جاتے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے جھنڈے اور بینر سرکاری گاڑیوں پر لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات