ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی گئی

بدھ 11 جولائی 2018 21:38

ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 13 جولائی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت بدھ کو ہوئی عدالت میں ڈاکٹر عاصم سابق سیکرٹری پیٹرولم اعجاز چوہدری سمیت دیگر پیش ہوئے جبکہ عدالت میں نیب کی جانب سے گواہوں کی عدم پیشی پربرہمی کا اظہارکیا عدالت نے آیندہ سماعت پرگواہ داد علی، شعیب اوراسد کو پیش ہونیکا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 13جولائی تک ملتوئی کردی سماعت کے باعد میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ پشاور دھماکے کی مذمت کرتا ہوں دہشتگردی اوراس قسم کے حملے کی توقع کی جارہی تھی وفاق اور سیاستی اداروں نے اس قسم کے حملے کی پہلے ہی نشاندہی کی تھی کہ الیکشن کو سبوتاژ کیا جائیگا حملہ کرنے والے وہی لوگ ہیں جو ملک میں انتشار پھیلانے چاہتے ہیں ان سے بچنا چاہیے میری ہمدردیاں بلور فیملی کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرعاصم نے مزید کہا کہ جیسے بھی حالات ہوں الیکشن وقت پرہونا چاہیے اور سسٹم چلتے رہنا چاہیے پیپلزپارٹی میں بلاول بھٹو کی شکل میں نوجوان چہرہ سامنے آیاہے بلاول بھٹونے کراچی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکا تہیہ کر رکھا ہی#