Live Updates

کیسز کی انکواِری ختم ہو چکی تھی پھر ان کو کھولا جا رہا ہے، میاں نوازشریف کے خلاف عدالتی فیصلہ الیکشن سے پہلے یا بعد میں آنا چاہئیے تھا، آصف زرداری اور فریال تالپور پر کرپشن الزامات من گھڑت ہیں، سابق صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کی پریس کانفرنس

بدھ 11 جولائی 2018 21:38

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے سکھرپریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2015 میں جن کیسز کی انکواِری ختم ہو چکی تھی پھر ان کو کھولا جا رہا ہے، الیکشن ہر حال میں 25 جولائی کو ہونا چاہئیں، عوام کو اپنا فیصلہ دینے کا پورا پورا حق دیا جائے، 35 ارب کا الزام لگایا گیا نوٹس ڈیڑھ کروڑ کا دیا گیا ہے، شہید ہارون بلور کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان دہشتگردوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، پشاور میں دہشتگردی کے واقعے نے پورے ملک کو ہلاکر رکھ دیا ہے، سردار علی گوہر مہر سے سیاسی راہیں جدا ہوگئی ہیں، عوام جو فیصلہ کریگی وہ ہی لاڈلہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے خلاف عدالتی فیصلہ الیکشن سے پہلے یا بعد میں آنا چاہئیے تھا،انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور پر کرپشن الزامات من گھڑت ہیں، انشاء اللہ جیپ الیکشن میں پنچر ہوجائے گی، اومنی گروپ ملک کا ایک کاروباری ادارہ ہے ٹیکس دیتے ہیں جب بھی نام آتا ہے تو مجید انور کے ساتھ آصف زرداری کو ملایا جاتا ہے، بلاول بھٹو کا کراچی سمیت سندھ بھر اور پنجاب میں لاکھوں لوگوں نے استقبال کیا ہے سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی پی الیکشن میں کلین سوئیپ کریگی، عمران خان سفید جھوٹ بولتے ہیں اور جن کے خلاف بول چکے ہیں وہ ان انہی کے ساتھ اسٹیج پر کھڑے ہوتے ہیں ، کے پی کے میں کرپشن ہوئی ہے احتساب کرنے نہیں دیا گیا ایک چاِئے کے کپ کا بل لاکھوں کا بنایا گیا ہے، لیاقت جتوئی سمیت شیخ رشید کے خلاف خان صاحب نے بات کی مگر وہ ان کے ساتھ ہیں کارکنوں کو ٹکٹیں تک نہ دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات