عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے باقاعدہ مہم چلانے کا اعلان کردیا

الیکشن کے بعد باقاعدہ مہم چلائیں گے اور ملک کے تمام بڑے شہروں میں شو کر کے فنڈ ریزنگ کریں گے،عطااللہ عیسیٰ خیلوی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ جولائی 19:40

عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے باقاعدہ مہم چلانے کا اعلان ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-11جولائی 2018ء) :عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے باقاعدہ مہم چلانے کا اعلان کردیا۔معروف گلوکارعطااللہ عیسیٰ خیلوی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد باقاعدہ مہم چلائیں گے اور ملک کے تمام بڑے شہروں میں شو کر کے فنڈ ریزنگ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پانی کا بحران شدید ہونے کا خدشہ ہے۔حالیہ صورتحال میں پاکستان میں پانی کی کمی کا بحران تیزی سے شدت اختیار کر رہا ہے۔

جہاں ایک طرف موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان بے حد متاثر ہوا ہے، وہیں دوسری جانب بھارت نے نئے ڈیم بنا کر پاکستان کے دریاوں کا پانی روک لیا ہے۔ اس تمام صورتحال کے باوجود پاکستان میں بننے والی کوئی بھی حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔

تاہم اس حوالے سے گزشتہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے ایک طاقتور مہم شروع کی گئی ۔

اس مہم کے بعد کالاباغ ڈیم کا معاملہ عدالت بھی جا پہنچا ہے اور اس حوالے سے خاصے فکر انگیز مباحثے قومی چینلز پر انعقاد پذیر ہو رہے ہیں جس میں کالاباغ ڈیم کی تعمیر ،ممکنہ تنازعہ اور اسکے حل کے حوالے سے بات کی جا رہی ہے۔گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر سے متعلق کیس سنا دیا گیا جس کے مطابق مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم کی فوری تعمیر کا حکم دیا اور اسکے ساتھ ہی ڈیموں کی تعمیر کے عطیات اکٹھے کرنے کے لیے بینک اکاونٹس بھی بنادئیے گئے جس میں اب تک خطیر رقم جمع کی جا چکی ہے ،،پاکستان کی تمام مخیر ہستیاں اس معاملے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی فکر میں ہیں تاہم معروف گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

انہوں نے ڈیموں کی تعمیر کی نہ صرف حمایت کرنے کا اعلان کیا بلکہ ایک ڈیموں کے لیے باقاعدہ مہم چلانے کا اعلان کرنے کے قوم کے دل جیت لئیے۔عطااللہ عیسیٰ خیلوی کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن کے بعد باقاعدہ مہم چلائیں گے اور ملک کے تمام بڑے شہروں میں شو کر کے فنڈ ریزنگ کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ وہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے منعقد کئیے جانے والے شو کی تمام تر آمدن چیف جسٹس کے اکاونٹ میں جمع کروائیں گے۔

Your Thoughts and Comments