Live Updates

آج پی ٹی آئی نہ ہوتی تو پیپلزپارٹی اور ن لیگ باریاں لیتے رہتے، عمران خان

ایک سال میں چھ ارب کا قرضہ 27 ارب تک پہنچ چکا ، آصف زرداری اور نوازشریف نے ملک پر قرضے چڑھائے جو حکومت چلی جاتی ہے وہ خالی خزانہ اور فضل الرحمن کو چھوڑ کر جاتی ہے،25 جولائی کے دن ایک نئی صبح نظر آرہی ہے چیئرمین تحریک انصاف کا بورے والا میں جلسہ سے خطاب

بدھ 11 جولائی 2018 21:41

آج پی ٹی آئی نہ ہوتی تو پیپلزپارٹی اور ن لیگ باریاں لیتے رہتے، عمران ..
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی نہ ہوتی تو پیپلزپارٹی اور ن لیگ باریاں لیتے رہتے۔ اس ایک سال میں چھ ارب کا قرضہ 27 ارب تک پہنچ چکا ہے ۔ آصف زرداری اور نوازشریف نے ملک پر قرضے چڑھائے جو حکومت چلی جاتی ہے وہ خالی خزانہ اور فضل الرحمن کو چھوڑ کر جاتی ہے۔ 25 جولائی کے دن ایک نئی صبح نظر آرہی ہے۔

گزشتہ روز بورے والا میں پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک ا نصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ جس نے کوئی کام نہیں کیا وہ وزیراعظم بننا چاہتاہے قانون کے بغیر ملک ترقی نہیں کرے گا۔ قانون کی بالادستی کیلئے کوشش کرنا ہوگی۔ پاکستان کو ایک فلاہی ریاست بنائین گے ۔ قوموں کی ترقی کیلئے انصاف کا نظام بہتر ہونا چاہیے باریاں لینے والے سیاستدان عوام کو بھیڑ بکریاں سمھجتے ہیں۔

(جاری ہے)

زراعت کے شعبے کو بہتر بنانے کیلئے ریسرچ سینٹر بنائیں گے۔ یورپ کے نظام میں محنت کرنے والوں کو اس کا پھل ملتا ہے۔ ہمارے دیہی علاقوں میں زراعت کا شعبہ کمزور اور پچھے رہ گیا ہے۔ مریم نواز کہتی ہے کہ لندن تو کیا پاکستان مین بھی پراپرٹی نہیں ہے جبکہ بھائی کہتا تھا کہ الحمد اللہ ساری پراپرٹی ہماری ہے۔ شریف خاندان قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں قانون کی بالادستی نہ ہو وہ قوم ترقی نہین کر سکتی۔ قانون صرف کمزور طبقے پر لاگو ہوتا ہے۔ ملک کی دو بڑی جماعتوں نے باری لگائی ہوئی تھی انہوں نے کاہ کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ روزگار ہے انشاء اللہ اقتدار میں آکر بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے وہاڑی میں کسانوں کی لئے زرعی اصلاحات بنائیں گے تاکہ وہ اپنی زمینوں سے زیادہ کما سکیں کسانوں کیلیء منڈیاں زیادہ بنا کر دیں گے تاکہ وہ اپنا مال مارکیٹ تک پہنچا سکین زراعت مین نئے طریقے آزمائے جائین گے انہوں نے مزید کہا کہ 25 جولائی کے بعد وہ سرکاری دکھائیں گے کہ کس طرح کمزور طبقے کو اٹھائیں آج تک جتنی پالیسیاں بنائی گئیں سب امیروں کے فائدے کیلئے بنائی گئیں پی پی اورن لیگ دونوں نے ملک پر اربوں ڈالر قرضے چڑھائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 25 جولائی کے دن نظریے کو ووٹ دینا ہے۔ یہ ایک نظریاتی الیکشن ہے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرنا ہے ووٹ کو عزت دو لیکن چوروں کو عزت مت دینا گھر گھر جاکر لوگوں کو نکال کر اپنے روشن مستقبل کیلئے نیا پاکستان کے نظریئے کو ووٹ دینا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات