آئی جی سندھ نے محنت کش کو منشیات کے مقدمہ میں گرفتار کرنے پر ایس ایس پی ویسٹ سے وضاحت طلب کرلی

بدھ 11 جولائی 2018 22:06

آئی جی سندھ نے محنت کش کو منشیات کے مقدمہ میں گرفتار کرنے پر ایس ایس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) آئی جی سندھ امجدجاوید سلیمی نے تھانہ پیرآباد پولیس کی جانب سے محنت کشوں کو مبینہ طور پر منشیات کے مقدمہ میں گرفتار کرنے کے حوالے سے بعض اخبارات میں شائع ہونیوالی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے جامع انکوائری رپورٹ جبکہ ایس ایس پی ویسٹ سے خبر کے مندرجات پر تفصیلی وضاحت فی الفور طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ قانون پسند شہریوں کو ہراساں کرنا اور پولیس کا اختیارات سے تجاوز کسی بھی صورت ناقابل برداشت ہے ۔بصورت دیگر مرتکب پائے گئے افسران اور جوانوں کو نا صرف محکمانہ بلکہ قانونی کاروائی کا بھی سامنا کرنا پڑیگا۔

متعلقہ عنوان :