نگران وزیراعلی کالیڈی ریڈنگ ہسپتال کادورہ،زخمیوں کی عیادت کی

بدھ 11 جولائی 2018 22:18

نگران وزیراعلی کالیڈی ریڈنگ ہسپتال کادورہ،زخمیوں کی عیادت کی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان کی ہدایت پر نگران صوبائی وزراء کی چار رکنی ٹیم نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں یکہ توت خود کش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

چار رکنی ٹیم میں صوبائی وزراء ظفر اقبال بنگش، محمد راشد خان ، انوارالحق اور اسداللہ خان چمکنی شامل تھے ۔نگران وزیراعلیٰ زخمیوں کے بہترین علاج معالجے اور بوقت ضرورت ہیلی کاپٹر کی فراہمی کی ہدایت پہلے سے جاری کر چکے ہیں۔زخمیوں کے علاج معالجے کے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :