Live Updates

ایک آدمی منی لانڈرنگ پر تالیوں سے استقبال کا کہہ رہا ہے ،ْعمران خان

دنیا کا کوئی وزیراعظم منی لانڈرنگ میں پکڑا جائے وہ شرم سے نہیں نکلتا ،ْخطاب

بدھ 11 جولائی 2018 22:18

ایک آدمی منی لانڈرنگ پر تالیوں سے استقبال کا کہہ رہا ہے ،ْعمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک آدمی 300 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرکے معصوم بن جاتا ہے اور پھر وہ کہتا ہے لاہور آمد پر تالیوں کے ساتھ استقبال کریں۔

(جاری ہے)

انصاف مسیحی برادری کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پاکستان میں کسی بھی کمزور طبقے کو ان کے حقوق نہیں ملتے، ڈھائی کروڑ پاکستانی بچے اسکول نہیں جاتے، انصاف کی فراہمی ریاست کا فرض ہوتا ہے ،ْجب معاشرے میں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی تب کمزور مارا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک آدمی 300 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرکے معصوم بن جاتا ہے، پھر وہ کہتا ہے لاہور آمد پرتالیوں کے ساتھ استقبال کریں، دنیا کا کوئی وزیراعظم منی لانڈرنگ میں پکڑا جائے وہ شرم سے نہیں نکلتا، منی لانڈرنگ کرنے والے وزیراعظم کو انڈے پڑتے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ریمنڈ ڈیوس نے دن دیہاڑے دوقتل کردیئے لیکن ہمارا قانون اسے پکڑ نہیں سکتا ،ْ یہاں کمزور کیلئے کچھ اور طاقتور کیلئے قانون اور ہے، تمام طبقات کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ انہیں حقوق نہیں مل رہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات