مریم نواز کی نااہلی کے بعد بیلٹ پیپرزکی دوبارہ چھپائی کیلئے الیکشن کمیشن نے لیگی امیدواروں سے اخراجات مانگ لیے

بدھ 11 جولائی 2018 22:18

مریم نواز کی نااہلی کے بعد بیلٹ پیپرزکی دوبارہ چھپائی کیلئے الیکشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی نااہلی کے بعد بیلٹ پیپرزکی دوبارہ چھپائی کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لیگی امیدواروں سے اخراجات مانگ لیے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی نااہلی کے بعد ن لیگ نے این اے 127اورپی پی 173میں متبادل امیدوارکیلئے شیرکانشان مانگاتھا جس پر ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 127،پی پی 173اور این اے 146پاکپتن کیلئے بھی بیلٹ پیپردوبارہ چھاپے جائیں گے اور اس کے لئے تینوں امیدواروں کوڈیڑھ کروڑروپے اداکرنے ہوں گے ۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 7سال قید اور جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ 10سال کے لئے انتخابات سے بھی نااہل قرار دیا جا چکا ہے ۔