Live Updates

عمران خان اور شیخ رشید میں ملاقات،

موجودہ ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال

بدھ 11 جولائی 2018 22:18

عمران خان اور شیخ رشید میں ملاقات،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید میں بنی گالا میں ملاقات ہوئی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال اور انتخابات پر مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں شیخ رشید نے پی ٹی آئی چیئرمین کو 22 جولائی کو لیاقت باغ میں جلسے میں شرکت کی یاددہانی بھی کرائی ۔ عمران خان22 جولائی کولیاقت باغ کے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ 22جولائی کو بہت بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں اور عمران خان اس جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ 25جولائی کو عمران خان حکومت بنائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات