Live Updates

عمران خان نے 14 جولائی کو ہونے والے جلسے سیکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی کر دئیے

بدھ 11 جولائی 2018 22:31

عمران خان نے 14 جولائی کو ہونے والے جلسے سیکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 14 جولائی کو ہونے والے جلسے سیکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی کر دئیے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی قیادت کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں مردان اور پشاور میں ہونے والے جلسے ملتوی کئے ہیں جبکہ جلسے کی نئی تاریخ کااعلان جلدکیاجائیگا۔پی ٹی آئی قیادت کا کہنا تھا کہ14 جولائی کو ہونے والے جلسے سیکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی کئے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف غم کی گھڑی میں بلورخاندان کیساتھ کھڑی ہے اور ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات