میں نے کسی کی چاپلوسی نہیں کی، نواز شریف کے بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوسکتا،

کسی پارٹی سے ٹکٹ نہیں لوں گا، میں نواز شریف کے ساتھ 34سال ایمانداری سے رہا سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کاکارکنوں سے خطاب

بدھ 11 جولائی 2018 22:39

میں نے کسی کی چاپلوسی نہیں کی، نواز شریف کے بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھ ..
ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں نے کسی کی چاپلوسی نہیں کی، میں نواز شریف کے بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوسکتا، میں کسی پارٹی سے ٹکٹ نہیں لوں گا، میں نواز شریف کے ساتھ 34سال ایمانداری سے رہا۔

(جاری ہے)

بدھ کو کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی سیاست نہیں بلکہ آپ کی خدمت کی ہے، الیکشن کے وقت پہ یہ تقاریر کوئی کھیل تماشہ نہیں ہوتیں، سیاست کا رول صاف شفاف ہوتا ہے، میں اس حلقے کے عوام کو جواب دہ ہوں، 35سال پہلے جو پودا لگایا گیا تھا آج وہ درخت بن چکا ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کی چاپلوسی نہیں کی۔

میں نواز شریف کے ساتھ 34سال ایمانداری سے رہا۔ میں نواز شریف کے بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہوسکتا۔میں نے اپنی عزت نفس کا تحفظ کیا ہے۔ میں نے پوری زندگی ٹکٹ کیلئے درخواست نہیں دی اب بھی نہیں دوں گا۔ میں کسی پارٹی سے ٹکٹ نہیں لوں گا۔