اوے بے شرمو بتاو نواز شریف کون ہے،عوام کے شیر شیر کے نعرے

ووٹ کی عزت کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹر کی توہین کی تمام حدیں پارکردیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 11 جولائی 2018 20:20

اوے بے شرمو بتاو نواز شریف کون ہے،عوام کے شیر شیر کے نعرے
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-11جولائی 2018ء) :ووٹ کی عزت کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹر کی توہین کی تمام حدیں پارکردیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے ووٹرز کو نازیبا الفاظ سے پکار کر پوچھا کے نواز شریف کون ہے جس پر انہوں نے شیر شیر کے نعرے لگا دئیے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اس وقت اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے۔مسلم لیگ ن اس وقت اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے۔

ایک جانب مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کرپشن کیسسز میں پھنسی ہوئی ہے اور دوسری جانب مسلم لیگ ن کے بڑے بڑے ناموں نے اپنی پارٹیوں کی پے در پے غلطیوں کے بعد مسلم لیگ ن سے ہاتھ کھڑے کر دئیے ہیں ،ایسے مشکل حالات میں مسلم لیگ ن کو الیکشن کا مرحلہ درپیش ہے۔اس حوالے سے ملک بھر کے علاوہ لاہور میں بھی مسلم لیگ ن بیک فٹ پر آچکی ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے اپنی تمام مشکلات کا ذمہ دار نادیدہ قوتوں کو قرار دے کر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بلند کردیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جو لوگ پس پردہ بیٹھ کر سازشیں کرنے میں مصروف ہیں انہیں چاہیے کہ وہ عوام کے حق کے حق حکمرانی کا احترام کریں اور انکے اس حق کو تسلیم کریں ۔تاہم اسی مسلم لیگ ن کے بہت سے قائدین ایسے بھی ہیں جو ووٹ کو تو عزت دینے کے قائل ہیں لیکن اپنے ووٹر کوعزت دینے کے قائل نہیں۔یہ حال صرف مسلم لیگ ن کے قائدین کا نہیں بلکہ بہت سی سیاسی جماعتوں کے لیڈران کا یہی حال ہے۔

الیکشن کے دوران ایسےبہت سے واقعات سامنےآرہے ہیں جہاں ووٹر کو تذلیل کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔تاہم اس حوالے سے ایک لیگی رہنما نے ووٹرز کی توہین کرتے ہوئے تمام حدیں پار کردیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے ووٹرز کو نازیبا الفاظ سے پکار کر پوچھا کے نواز شریف کون ہے ۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اوے بے شرمو ،اوے بے غیرتو بتاو نواز شریف کون ہے ،جس پر کارکنان نے شیر شیر کے نعرے لگا دئیے۔