اوگرا نے ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈرز اور غیر قانونی فلنگ کے معاملے کا نوٹس لے لیا

غیر معیاری سلنڈرز کی مینوفیکچرنگ، استعمال اور فلنگ اوگرا قوانین کے تحت جرم ہے ،ْ صوبائی حکومتیں غیر قانونی فلنگ اور غیر معیاری سلنڈرز کی مینوفیکچرنگ روکنے کیلئے فوری اقدامات کریں ،ْہدایت نامہ جاری

بدھ 11 جولائی 2018 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) اوگرا نے ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈرز اور غیر قانونی فلنگ کے معاملے کا نوٹس لے لیا اس حوالے سے زرائع نے ’’این این آئی ‘‘کو بتایا کہ اوگرا نے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا کہ غیر معیاری سلنڈر کی مینوفیکچرنگ اور استعمال انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ ہے اور سلنڈرز کی غیر قانونی فلنگ سے بھی حادثات کا خدشہ ہے ،ْغیر معیاری سلنڈرز کی مینوفیکچرنگ، استعمال اور فلنگ اوگرا قوانین کے تحت جرم ہے ،ْصوبائی حکومتیں غیر قانونی فلنگ اور غیر معیاری سلنڈرز کی مینوفیکچرنگ روکنے کیلئے فوری اقدامات کریں اور غیر قانونی سلنڈرز کے مینوفیکچررز اور غیر قانونی فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے صوبائی حکومتیں اوگرا کے ساتھ تعاون کریں۔