Live Updates

کوئی فراڈ کیا ہے نہ کرپشن ،نیب کے حوالے سے میرے خلاف خبریں چلائی جارہی ہیں ، مفتاح اسماعیل

سیاسی طور پر نقصان پہنچ رہا ہے، الیکشن لڑ رہا ہوں انتخابی مہم میں مصروف ہوں اس سلسلے کو بند ہونا چاہئے،میں نے نیب میں کرپشن قبول نہیں کی ، مسلم لیگ ن آئندہ کے عام انتخابات میں پنجاب میں 100سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی، پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 11 جولائی 2018 22:55

کوئی فراڈ کیا ہے نہ کرپشن ،نیب کے حوالے سے میرے خلاف خبریں چلائی جارہی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میں نے نہ تو کوئی فراڈ کیا ہے اور نہ کرپشن لیکن نیب کے حوالے سے میرے خلاف خبریں چلائی جارہی ہیں جس سے مجھے سیاسی طور پر نقصان پہنچ رہا ہے میں الیکشن لڑ رہا ہوں اس انتخابی مہم میں مصروف ہوں اس سلسلے کو بند ہونا چاہئے۔

میں نے نیب میں کرپشن قبول نہیں کی ہے، مسلم لیگ ن آئندہ کے عام انتخابات میں پنجاب میں 100سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی، ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ خواجہ طارق نذیر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نیب کے حوالے سے میرے بارے میں میڈیا میں غلط رپورٹیں چل رہی ہیں ایسے وقت میں جب میری بہت اچھی انتخابی مہم چل رہی ہے میرے خلاف نیب کے حوالے سے خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، مجھے نیب میں5جولائی کو طلب کیا گیا تھا میں نے نیب سے درخواست کی تھی کہ میں پانچ جولائی کو لاہور جارہا اس لئے پیر کے حاضر ہوجاں گا۔

(جاری ہے)

میری یہ درخواست نیب نے منظور کر لی تھی لیکن پھر بھی میرے خلاف خبریں چلائی گئیں کہ میں نیب کی دی ہوئی تاریخ کو حاضر نہیں ہوا اور میری گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ ایسا کچھ نہیں تھا۔ اس کے علاوہ میرے حوالے سے یہ بھی خبریں چلائی گئیں کہ میں نے اپنی کرپشن نیب میں قبول کرلی ہے۔ جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے میرے حوالے سے نیب نے 2015میں بھی تحقیقات کیں تھیں اس وقت کچھ نہیں نکلا تھا۔

انھوں نے کہا کہ میں کوئی کرپشن نہیں کیا نہ ہی فراڈ میرا گیس پلانٹ کے حوالے سے کچھ معاملات تھے اس میں بھی میں کوئی غلط نہں کیا جبکہ اوجی ڈی سی کا میں رکن تھا اسے بھی چھوڑے ہوئے مجھے کئی ماہ ہوگئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ نیب میرے خلاف سازش کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ ایک سروے کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب میں پی ٹی آئی سے 20پوائنٹ آگے ہے اس لحاظ سے مسلم لیگ ن پنجاب میں 100سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پی آئی کے کا ریونیو 95فیصد ہے جبکہ اس کے نقصان کا تخمینہ 45فیصد ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ پی آئی اے کی نجکاری کردینا چاہئے اس سے ملک کو فائدہ ہوگا۔ اور اس کی نجکاری کے لوگوں کو اس میں زیادہ سے زیادہ روزگار حاصل ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات