سمندر اور میٹھے پانی میں آبی حیات کے شکار پر عائد پابندی ہٹادی ہے، نگران وزیراعلی سندھ

امید ہے کہ عائد پابندی ہٹانے سے ماہی گیروں کے مالی حالات بہتر ہوجائیں گے، فضل الرحمان

بدھ 11 جولائی 2018 22:57

سمندر اور میٹھے پانی میں آبی حیات کے شکار پر عائد پابندی ہٹادی ہے، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) نگران وزیراعلی سندھ فضل الرحمان سے فشریز کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین عبدالبر کی قیادت میں ایک وفد نے وزیراعلی ہاس میں ملاقات کی، وفد کے دیگر اراکین میں نائب چیئرمین بابا بھٹ آئی لینڈ آصف بھٹی، ڈائریکٹر فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی عبدالغنی بھٹی اور حاجی ابراہیم شامل تھے۔

وفد نے فشری کے ماہی گیروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سے اپیل کی کہ وہ غریب ماہی گیروں کی روزی کے حوالے سے حائل مشکلات کو ہنگامی بنیادوں پر دور کرنے کے لئے فوری عملی اقدامات کریں۔نگران وزیراعلی سندھ نے مسائل کو توجہ سے سنتے ہوئے سمندر اور میٹھے پانی میں آبی حیات کے شکار پر عائد پابندی ہٹانے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ماہی گیروں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر عائد پابندی کو ختم کرنے سے انکے مالی حالات بہتر ہوجائیں گے۔ انھوں نے کراچی واٹر بورڈ کو بھی احکامات دیئے کہ بابا بھٹ کو پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ نیز ملاقات میں فش ہاربر پر صفائی ستھرائی کے کاموں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ سمندری حیات کی زندگی کو لاحق خطرات سے بھی محفوظ رکھا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :