ن لیگ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنا کے رہے گی۔ فرمان علی خادم

مفتاح اسماعیل حلقے کے عوام کی پسندیدہ اور مقبول ترین سیاسی رہنما بنتے جا رہے ہیں۔ رہنما ن لیگ

بدھ 11 جولائی 2018 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ونشریات فرمان علی خادم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نوجوانوں میں شعور بیدار کر کے کرپٹ عناصر کا خاتمہ کرے گی۔ پاکستان کے تمام مسائل کا حل صرف اور صرف مسلم لیگ ن کے پاس موجود ہے۔ 25 جولائی کو غیور عوام شیر پر مہر لگا کر پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کی بنیاد رکھ دیں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار فرمان علی خادم نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اور امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 244 کے مرکزی دفتر میں نوجوانوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل صاحب حلقے کے عوام کی پسندیدہ اور مقبول ترین سیاسی شخصیت بنتے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے حلقے کے عوام کی خدمت کے لئے دن رات ایک کی کی ہے۔ اور اپنی محنت اور کردار کی بدولت مستقبل میں وفاق سے کراچی کے لئے بہت کچھ لا سکتے ہیں۔