ہم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ہارون بلور پر حملہ قابل مذمت ہے ، محمد صادق سنجرانی

وزارت داخلہ سے حملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز ، وزارت داخلہ صوبوں میں امیدواروں کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی رپورٹ دیں، چیئرمین سینیٹ

بدھ جولائی 22:59

ہم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ہارون بلور پر حملہ قابل مذمت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاہے کہ ہم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ہارون بلور پر حملہ قابل مذمت ہے اس حوالے سے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز ، وزارت داخلہ صوبوں میں امیدواروں کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی رپورٹ دیں۔بدھ کو سینیٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ یہ ایوان جمہوریت کیلئے بلور خاندان کی خدمات کی بھر پور قدر کرتا ہے ،ہارون بلور اور بلور خاندان کے باقی شہدا کی عظیم قربانیوں کے پیش نظر آج اجلاس بغیر کسی رسمی کارروائی کے ملتوی کیا جارہا ہے ۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ہارون بلور پر حملے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی اور چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور وزارت داخلہ کو ہدایات دیں کہ وہ صوبوں میں امیدواروں کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی رپورٹ دیں ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ باہمی مشاورت سے ایک خصوصی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور وزارت داخلہ اور نیکٹا خصوصی کمیٹی کو الیکشن کے حوالے سے ہونیوالی پیشرفت پر آگاہ رکھیں گے ۔

چیئرمین سینیٹ نے معمول کی کارروائی کو معطل کر کے ہارون بلور اور دیگر شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں ۔ تعزیتی ریفرنس کے بعد اجلاس (آج) بروز جمعرات صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیاگیا ۔