Live Updates

عام انتخابات میں حصہ لینے والے سو سے زائد سیاست دانوں پر مختلف نوعیت کے قانون شکنی کے مقدمات درج ہیں

مقدمات کا اعتراف امیدواروں نے بذات خود اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائے گئے بیان حلفی میںکیا ہے

بدھ 11 جولائی 2018 23:12

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2018ء) عام انتخابات میں حصہ لینے والے قانون کی حکمرانی کے خواہش مند سو سے زائد سیاست دانوں پر مختلف نوعیت کے قانون شکنی کے مقدمات درج ہیں۔ یہ انکشاف بذات خود عام انتخابات 2018 میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائے گئے بیان حلفی میںکیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے سربراہ شہباز شریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قتل، اقدام قتل اور انسداددہشتگردی کی سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں ،حمزہ شہباز شریف کیخلاف 2 مقدمات عائشہ احد کی مدعیت میں درج ہوئے ،خواجہ سعد رفیق کیخلاف بھی تھانہ لوہاری گیٹ میں 2 انسداد دہشتگردی کے مقدمات درج ہیں، ، تحریک انصاف کے شفقت محمود کیخلاف انسداددہشت گردی کا مقدمہ اسلام آباد میں درج ہے،تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان کیخلاف انسداد دہشتگردی کا مقدمہ بھی اسلام آباد میں درج ہے،تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری کیخلاف انسدادِ دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے،مسلم لیگ ن کے غزالی سلیم بٹ,ملک ریاض,حافظ میاں نعمان کیخلاف نیب میں کیسز زیر سماعت ہیں ، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف پر لاہور اور اسلام آباد کی نیب کورٹس میں 12مقدمات درج ہیں ،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف سپیشل جج کراچی اور نیب کورٹ اسلام آباد میں چار مقدمات ہیں،سابق وفاقی وزیر اویس خان لغاری پر سپیشل کورٹ ڈی جی خان میں مقدمہ زیر سماعت ہے،سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک پر انسداد دہشتگردی عدالت میں کیس چل رہا ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف پر لاہور کی اے ٹی سی کورٹ میں ایف آئی آر 694/14اور استغاثہ کا کیس چل رہا ہے۔سابق وزیر مملکت عابد شیر علی پر تھانہ فیصل ٹائو ن لاہور میں ایک مقدمہ درج ہے۔سابق وزیر مملکت طلال چوہدری پر توہین عدالت پر سوموٹو ایکشن کیس چل رہا ہے۔سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر اے ٹی سی اسلام آباد میں پاکستان پینل کوڈ کے تحت کیس چل رہا ہے،سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ہیومن رائٹس کا کیس چل رہا ہے۔

سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت تھانہ راجن پور میں مقدمہ درج ہے،ن لیگ کے سہیل شوکت بٹ کیخلاف لاہور کی عدالتوں میں 4 مقدمات زیر سماعت ہیں، محمد حنیف عباسی کے خلاف نائن سی کا مقدمہ چل رہا ہے۔غلا م سرور خان کے خلاف اینٹی کرپشن کورٹ لاہور میں کیس ہے۔ راجہ بشارت کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج ہے۔

محمد عامر ڈوگر کے خلاف ملتان میں مجسٹریٹ کی عدالت میں کیس ہے۔ سابق وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبدالقادر گیلانی پر اے ٹی سی لاہور میں کیس چل رہا ہے ، دوسرے بیٹے سید علی موسیٰ گیلانی پر سی این ایس اے کورٹ اسلام آباد عدالت میں ہے۔ حبیب سلطان کے خلاف تھانہ گڑھ مہاراجہ میں 153/16مقدمہ درج ہے۔ محمد احمد چٹھہ پر پولیس سٹیشن اروپ گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہے،اظہر قیوم ناہرہ کے خلاف 302/324کا مقدمہ تھانہ نوشہرہ ورکاں میں درج ہے جبکہ تھانہ کوٹ لدھا میں 324/148کا مقدمہ درج ہے،چوہدری عابد رضا کے خلاف پولیس سٹیشن سول لائنز گجرات میں 137/98درج ہے جو لاہور ہائیکورٹ میں چل رہا ہے، ضیاء اللہ آفرید ی کے خلاف کے پی ای سی حیات آباد میں کیس ہے۔

شوکت اللہ خان کے خلاف سیکشن 341/123کا مقدمہ درج ہے۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف کیس درج ہے۔نادر خان لغاری کے خلاف سیشن کورٹ گھوٹکی میں مقدمہ چل رہا ہے، مخدوم جمیل الزمان کے خلاف ایف آئی اے کرائم سرکل حیدر آباد اور سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔ کنور نوید جمیل کے خلاف اے ٹی سی کورٹ کراچی میں دو کیسز چل رہے ہیں، خواجہ اظہار الحسن کے خلاف انسداد دہشتگردی عدالت میں چار اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میںایک مقدمہ چل رہا ہے ،عبدالقادر پٹیل کے خلاف کراچی کی اے ٹی سی عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔

این اے 167سے محمد اعجاز الحق کے خلاف ایک کیس ہے۔میر باد شاہ قیصرانی کے خلاف مقدمہ ہے ،سردار دوست محمد کھوسہ کے خلاف سیکشن 364کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔جمشید احمد دستی کے خلاف احتساب عدالت ڈی جی خان اور سٹی مجسٹریٹ مظفر گڑھ کی عدالت میں مقدمات ہیں۔ غلام ربانی کھر کے خلاف اینٹی کرپشن کورٹ مظفر گڑھ میں مقدمہ ،ملک سلطان محمود ہنجرا کے خلاف نیب کورٹ ملتان اور اینٹی کرپشن کورٹ مظفر گڑھ میں مقدمہ ،این اے 96سے امیدوار امجد علی خان کے خلاف مقدمہ ،انعام اللہ خان نیازی کے خلاف 16ایم پی او کا مقدمہ ،محمد اسلم مڈھانہ سرگودھا, پیر اشرف رسول کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں 186/148اور 337/253کے مقدمات ہیں ، رائے حسن نواز کے خلاف ریجنل الیکشن کمیشن ساہیوال میں استغاثہ, منشاء سندھو کے خلاف کاہنہ تھانہ کاہنہ میں تین مقدمات ہیں ،احمد خان بچڑ کے خلاف تھانہ میانوالی سٹی میں دو مقدمات, محمد نعیم صفدر کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم,ہائیکورٹ میں کیسز زیر سماعت ہیں ،زرتاج گل کے خلاف سائبر کرائم کا کیس ایف آئی اے میں زیر سماعت ہے۔

ڈاکٹر نادیہ عزیز کے خلاف تھانہ ریلوی, سمیرا ملک کے خلاف جعلی ڈگری کیس تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات